سونا 200 روپے تولہ مزید سستا

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر49300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر42257 روپے ہوگئی


Business Reporter December 04, 2016
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کے اضافے سے 1178 ڈالر کی سطح پر پہنچنی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کے اضافے سے 1178 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث ہفتے کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 روپے اور171 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر49300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر42257 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے740 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت634.28 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں