ایئرپورٹ کے اطراف لیزر لائٹس سیکیورٹی رسک قرار

جہازوں اورمسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ایئرپورٹ کے قریب لیزر لائٹ استعمال کرنیوالے اداروں کیخلاف کارروائی ہوگی، کمشنر

ایئر پورٹ آنے جانیوالے راستوں میں ٹریفک مینجمنٹ ملحقہ علاقوں میں گندگی اورکچرے کے ڈھیر کے مسائل کے حوالے سے منعقدکیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے ملحقہ علاقوں میں پاورفل لیزرلائٹ کا استعمال ایئرپورٹ پر اترنے اور روانہ ہونے والے جہازوں کیلیے انتہائی سیکیورٹی رسک ہے لہٰذا جہازوں اورمسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ایئرپورٹ کے قرب وجوار میں واقع شادی ہالوں اور پبلسٹی کیلیے لیزر لائٹ استعمال کرنے والے اداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی، یہ فیصلہ کمشنر اعجاز احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔


اجلاس جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقوں کی سیکیورٹی، اردگرد علاقوں میں پاور فل لیزر لائٹس کے باعث مسافروں اور جہازوں کو درپیش مشکلات وخطرات، مسلح گارڈز کی ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے، بھٹائی آباد اور اسکے اطراف میں ایئرپورٹ کے نئے ٹرانسمیٹنگ اسٹیشن کے نزدیک مشکوک افراد کی آمد ورفت روکنے، ایئر پورٹ آنے جانیوالے راستوں میں ٹریفک مینجمنٹ ملحقہ علاقوں میں گندگی اورکچرے کے ڈھیر کے مسائل کے حوالے سے منعقدکیا گیا تھا۔
Load Next Story