بی پی ایل شعیب کی ففٹی رائیگاں آفریدی کے دو شکار عمر تالیاں بجاتے رہے

فاتح سائیڈ نے 5 وکٹ پر 154 رنز بنائے، محمد شہزاد 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس بار بھی عمر اکمل باہر بیٹھ کر تالیاں بجاتے رہے۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز نے بریسال بلز کو 29 رنز سے مات دے کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو زندہ رکھا، یہ اس کی مسلسل چار ناکامیوں کے بعد پہلی کامیابی ہے۔

فاتح سائیڈ نے 5 وکٹ پر 154 رنز بنائے، محمد شہزاد 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اگرچہ شاہد آفریدی نے صرف 7 رنز بنائے مگر 2اہم وکٹیں لے کر بریسال بلز کے کامیابی کی جانب بڑھتے قدم روکے جو125 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔


دوسرے میچ میں شعیب ملک کی ففٹی بھی چٹاگانگ وکینز کو راجشاہی کنگز کے ہاتھوں 6 وکٹ کی شکست سے نہیں بچا پائی، ان کی ٹیم نے 9 وکٹ پر 111 رنز بنائے، شعیب 67 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، کرس گیل صرف5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، عفیف حسین نے ڈیبیو پر 21 رنز کے عوض 5 وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا۔ جواب میں راجشاہی نے 13.5 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا، جیمز فرینکلین نے صرف 27 بالز پر ناٹ آؤٹ 63 رنز اسکور کیے۔ اس بار بھی عمر اکمل باہر بیٹھ کر تالیاں بجاتے رہے۔

 
Load Next Story