کرنسی بحران بھارتی بینکوں کا پاکستانی سفارتکاروں کو تنخواہیں دینے سے انکار

چیک کیش نہیں کیے جا رہے، ہم سے اضافی فارم بھرنے، اخراجات کی تفصیلات دینے کو کہا جا رہا ہے، پاکستانی سفارتکاروں کا موقف


این این آئی/INP December 04, 2016
پاکستانی سفارتی مشن نے احتجاجی نوٹ جمع کرا دیا، شکایت پر غور کیا جا رہا ہے، بھارتی وزارت خارجہ کی تصدیق۔ فوٹو: فائل

بھارتی بینک نے پاکستانی سفارت کاروں کو تنخواہوں کی مد میں جمع کردہ ڈالر چیک کیش کرنے سے انکار کر دیا جس پر پاکستانی سفارتی مشن نے احتجاجی نوٹ بھارتی دفتر خارجہ میں جمع کرادیا۔

بھارتی حکام نے پیش آنیوالی صورتحال پر نوٹوں کے بحران کا جواز پیش کیا ہے جبکہ پاکستان ہائی کمیشن کاکہنا ہے کہ غیرضروری شرائط نوٹوںکی منسوخی کے باعث نہیںبلکہ پاک بھارت تناؤ بڑھانے کیلیے لگائی گئی ہیں۔

پاکستانی سفارتی عملے کے مطابق انھیں اپنی خدمات انجام دینے میں مشکل درپیش ہے کیوں کہ جنوبی دہلی میں ان کے متعلقہ بینک نے کیش دینے سے انکار کر دیا ہے، بینک ہمیں ہماری ہی رقم دینے سے انکاری ہے، ہم سے اضافی فارم بھرنے، اخراجات کی تفصیلات اور ڈالر اسی بینک میں کیش کرنے کو کہا جارہاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سینئر پاکستانی سفارت کار نے بتایا اگر پاکستانی سفارت کاروں کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تواسلام آباد میں بھارتی سفارت کاروں کے ساتھ بھی یہی سلوک روا رکھا جاسکتاہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بھارتی اخبار کو بتایاکہ حکومت پاکستانی مشن کی شکایت پر غور کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں