حکمرانوں نے ہر شعبہ زندگی میں ناکامی کے ریکارڈ قائم کردیے

سندھ کے عوام نے ن لیگ اور نواز شریف سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں،غوث علی شاہ

سندھ کے عوام نے ن لیگ اور نواز شریف سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں،غوث علی شاہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر جسٹس ریٹائرڈ سید غوث علی شاہ نے سندھ میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہر شعبہ زندگی میں مکمل ناکامی کے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔

موجودہ حکومت کے پانچ سالوں میں کوئی طبقہ فکر اور کوئی فرقہ ایسا نہیں جہاں لاشوں، ڈکیتیوں، اغوا برائے تاوان کے تحفے نہ گئے ہوں لیکن کتنی بد قسمتی کی بات ہے کہ تمام تر وسائل کی موجودگی کے باوجود حکمراں ٹولہ امن و امان جیسے بنیادی مسئلے کو حل کرنے میں بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔




مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر جسٹس ریٹائرڈ سید غوث علی شاہ نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلی ، کمزوری اور ناکامی کی اس سے بڑی مثال کیا ہو سکتی ہے کہ اس قوم کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے گھر سے نکلنے والی معصوم بیٹیاں تک محفوظ نہیں،سندھ کے عوام نے ن لیگ اور نواز شریف سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔
Load Next Story