ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 4.1 اور زمین میں اس کی گہرائی 71 کلو میٹر تھی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک December 04, 2016
زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 71 کلومیٹرتھی، زلزلہ پیما مرکز

ملک کے مختلف حصوں میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں صبح 10 بج کر 50 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 4.1 اور زمین میں اس کی گہرائی 71 کلومیٹرتھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: زلزلے کے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، عوام اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں