ہارٹ آف ایشیا کانفرنس پاکستان کا بھارت کی جانب سے دیئے گئے شیڈول پر عمل کرنے سے انکار

کانفرنس کے اختتام پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اٹاری نہیں جائیں گے، ذرائع


ویب ڈیسک December 04, 2016
سرتاج عزیز گولڈن ٹیمپل کا دورہ کریں گے اور پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے بات کریں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

لاہور: ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران پاکستان نے بھارتی حکومت کی جانب سے دیئے گئے شیڈول پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران بھارتی حکومت کی جانب سے دیئے گئے شیڈول پر عمل نہ کرنے کا فیصلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کانفرنس کے اختتام پر اٹاری نہیں جائیں گے، سرتاج عزیز گولڈن ٹیمپل کا دورہ کریں گے اور پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے بات کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان میں امن و استحکام افغانستان میں امن سے مشروط

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت شرکا کو تاثر دینا چاہتا ہے کہ پاکستان زمینی تجارت میں رکاوٹ ہے جب کہ پاکستان کا موقف ہے کہ اسلام آباد کے راستے تجارت کے لئے ماحول سازگار نہیں۔ بھارت علاقائی رابطے کے سب سے بڑے فورم سارک کو سبوتاژ کر چکا ہے، پاکستان میں سارک سربراہ اجلاس میں ریل اور روڈ رابطے کا معاہدہ ہونا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں