ایران نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی

اگر بھارت اورپاکستان چاہیں تو مسئلہ کشمیر پر مصالحت کے لئے تیار ہیں،ایرانی وزیرخارجہ


ویب ڈیسک December 04, 2016
اگر بھارت اورپاکستان چاہیں تو مسئلہ کشمیر پر مصالحت کے لئے تیار ہیں، جواد ظریف، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: ایران کا کہنا ہے کہ اگربھارت اورپاکستان چاہیں تو وہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے بھارتی شہر امرتسر پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اگر بھارت اورپاکستان چاہیں تو مسئلہ کشمیر پر مصالحت کے لئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے دونوں ممالک سے تعلقات مثالی ہیں اورامید ہے کہ ہم اپنے عزیزدوست ممالک کے درمیان اچھے تعلقات سے آگے بڑھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں