کنگ خان سے ملاقات کے لیے دبنگ خان فلم’’رئیس‘‘ کے سیٹ پر پہنچ گئے

دونوں اداکاروں کی ملاقات کے بعد فلم میں سلو میاں کے مختصر کردار کی افواہیں زیر گردش ہیں


ویب ڈیسک December 04, 2016
دونوں اداکاروں میں دوستی کے بعد تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہوتاجارہا ہے،۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنے قریبی دوست اور فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان سے ملاقات کے لیے فلم ''رئیس'' کے سیٹ پر پہنچ گئے جس کے بعد سلو میاں کے فلم ''رئیس'' میں مختصر کردار کی افواہیں گرم ہوگئی ہیں۔

شاہ رخ اور سلمان خان ماضی میں ایک دوسرے کے سخت حریف رہے ہیں لیکن دونوں اداکاروں میں دوستی کے بعد تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہوتاجارہا ہے جب کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر اور ساتھ سیروتفریح کرتے بھی نظر آتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان اور شاہ رخ خان کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی ہے اور سلو میاں دوست سے ملنےممبئی میں فلم''رئیس'' کے پر پہنچ گئے جہاں دونوں سپر اسٹارز نے ایک ساتھ کافی وقت گزاراجب کہ دونوں اداکاروں نے ایوارڈ شو میں پرفارمنس کی ریہرسل بھی کی لیکن دونوں اداکاروں کی ملاقات کے بعد فلم ''رئیس'' میں سلو میاں کے مختصر کردار کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ مداحوں نے بھی فلم کے سیٹ پر دونوں اداکاروں کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیلفیاں اور تصاویربھی بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔