بالی ووڈ میں رنبیر اور انوشکا نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی جریدے ٹائمز سلیبرٹیز نے اکتوبر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے

ٹائمز سلیبرٹیز کی فہرست میں رنبیرکپور37 اور انوشکا شرما40 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، فوٹو:فائل

بھارت کے مقبول ترین جریدے ٹائمزآف انڈیا کے''ٹی اسکور'' نے بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ انوشکا شرما کو مقبولیت میں نمبرون قرار دیا ہے۔

بھارتی مقبول ترین جریدے ٹائمز آف انڈیا نے اداکاروں کی عوام میں مقبولیت کو جاننے کے لیے''ٹی اسکور''نامی سلسلہ شروع کیا ہے جس میں الیکٹرانک ، پرنٹ اورسوشل میڈیا پر شہرت کے ذریعے فہرست ترتیب دی جاتی ہے۔

بھارتی جریدے ٹائمز سلیبرٹیز نے اکتوبر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ انوشکا شرما نمبر ون پوزیشن پر بر اجمان ہیں جب کہ اداکاروں کی فہرست میں رنبیر کپور 37 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، اجے دیوگن 35 پوئنٹس کے ساتھ دوسرے اور شاہ رخ خان 33.5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔




اداکاراؤں میں انوشکا شرما 40 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،دپیکا پڈوکون 33 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پریانکا چوپڑا25 پوائنٹس کےساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔



واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے فلم ''اے دل ہے مشکل'' میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم باکس آفس پر120 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔
Load Next Story