پاک بحریہ کاجنگی جہازسے میزائل فائرکرنے کاکامیاب تجربہ
کامیاب تجربہ ناقابل تسخیردفاع کی علامت ہے،ہرچیلنج سے نمٹنے کوتیارہیں،آصف سندھیلہ
پاکستان کی بحری فوج نے جنگی جہازوں سے طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائلوں کی آزمائشی فائرنگ کاکامیاب تجربہ کیاہے۔
جمعے کوپاک بحریہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایاکہ میزائلوں نے کامیابی کے ساتھ اہداف کونشانہ بنایا۔پاک بحریہ کے سربراہ آصف سندھیلہ نے چیئرمین نیسکام کیساتھ تجربات کامشاہدہ کیا۔نیول فلیٹ میں حا ل ہی میں شامل کئے گئے بحری جہازوں نے شمالی بحیرئہ عرب میں19اور 21 دسمبر 2012کو میزائل فائرنگ کاشاندار مظاہرہ پیش کیا۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ نے چیئرمین نیسکام ایم عرفان برنی کے ہمراہ تجربات کامشاہدہ کیا۔اس موقع پرچیف آف نیول اسٹاف آف سندھیلہ نے کہا کہ کامیاب میزائلز فائرنگ بحری بیڑے کی پیشہ وارانہ اورناقابل تسخیردفاعی صلاحیت کی علامت ہے،پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلیے ہمہ وقت تیارہے۔انھوں نے پاکستان نیوی فلیٹ یونٹس کی آپریشنل تیاری پرمکمل اطمینان کااظہار کیااورانکی کارکردگی کوسراہا۔