وکی لیکس مزید 10 لاکھ نئے انکشافات کرے گی جولین اسانج

2013 میں دنیا کی تمام ریاستوں سے متعلق 10 لاکھ نئی دستاویزات منظرعام پر لاؤں گا,جولین اسانج

2013 میں دنیا کی تمام ریاستوں سے متعلق 10 لاکھ نئی دستاویزات منظرعام پر لاؤں گا,جولین اسانج فوٹو: فائل

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے مزید 10 لاکھ نئے انکشافات کرنے کا اعلان کردیا جو پوری دنیاکے ممالک پر اثرانداز ہوں گے۔


لندن میں جنوبی امریکا کی ریاست ایکوا ڈور کے سفارتخانے کی بالکونی سے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے جولین اسانج نے کہاکہ مجھے پوری آزادی حاصل نہیں ہے لیکن میں اس قابل ہوں کہ اپنی بات لوگوں تک پہنچا سکتا ہوں۔ انھوںنے کہاکہ 2013 میں دنیا کی تمام ریاستوں سے متعلق 10 لاکھ نئی دستاویزات منظرعام پر لاؤں گا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں جمہوریت پسند لوگوں کو پیغام دیا کہ جمہوریت کے لیے تحریر اسکوائر سے لے کر لندن تک جدوجہد جاری رکھیں۔
Load Next Story