بھارت نے پاکستانی سرحد پر بری و فضائی جنگی یونٹس بڑھا دیے

پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدوں پرسیکیورٹی کی صورتحال کا ازسرنو جائزہ


Online July 26, 2012
پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدوں پرسیکیورٹی کی صورتحال کا ازسرنو جائزہ

بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب جنگی طیاروں، ریڈاراور فضائیہ کے علاوہ آرمی کی آپریشنل یونٹس کے قیام میں اضافہ کردیا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت پاکستانی سرحد کے قریب انتہائی طاقتورجنگی اڈے اورجدید سنسر یونٹس قائم کررہا ہے تا کہ مغربی سرحد کی جانب سے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جاسکے لینڈایئرفائٹنگ مشینری کے لیے اڈوں کا قیام بھی شامل ہے

بھارتی جنگی طیاروں سخوئی 30ایم کے آئی کااسکوارڈن مستقل طورپرپنجاب کے علاقے ہالوارا اور راجستھان کے جودھپور میں موجود رہے گا ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت سے فوری طور پرنمٹنے کے لیے انٹگریٹڈایئرکمانڈ اینڈکنٹرول سسٹم کے پہلے دوبیچ بھی آپریشنل کردیے گئے ہیں اس کے علاوہ مغربی سرحد پرپرانے ریڈار سسٹم کوجدید اورطویل فاصلے تک نظررکھنے والے ٹی ایم ڈی 1955قسم کے ریکارڈ سسٹم کو نصب کیا جائے گا

جو فالکن اواکس سسٹم پرمشتمل ہوگا۔ بھارتی وزیردفاع اے کے انتھونی نے بھی منگل کو ایک انتہائی اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان اور چین کی سرحدوں کے ساتھ فوجی انفراسٹرکچر کی تعمیر اور سیکیورٹی کی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نئے پرمی چیف نے دورہ کشمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ایف سولہ اور چین کے جے ایف 17تھنڈر طیاروں کے مقابلے میں روس سے 160سے 272سخوئی طیاروں کے حصول کی ڈیل کی ہے اس کے علاوہ مغربی سرحد پر بھارت نے اپنی فوج کی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا مقابلہ کیاجاسکے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں