وفاقی حکومت 15 مارچ سے مردم شماری کرنے کے لئے تیار

مردم شماری کے لئے صوبوں سے مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف

مردم شماری کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل دے گی، اشتر اوصاف۔ فوٹو: فائل

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 15 مارچ 2017 سے مردم شماری کرنے کے لئے تیار ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت 15 مارچ سے مردم شماری کے لئے تیار ہے اور اس حوالے سے صوبوں سے مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے، مردم شماری آئندہ 2 ماہ میں مکمل ہو گی۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ مردم شماری کی سمری مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوادی ہے جو اس کی حتمی منظوری دے گی۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو 15 مارچ سے 15 مئی 2017 کے درمیان مردم شماری کرانے کا حکم دیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x54gnim
Load Next Story