کرپشن کیس ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس

نیب کو سنے بغیر ضمانت منظور نہیں کی جاسکتی، سندھ ہائی کورٹ<br /> ؑ


ویب ڈیسک December 05, 2016
ؑڈاکٹر عاصم حسین پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاسم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم شدید علیل ہیں، اس لیے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

عدالت نے مدعی کے وکلا کی درخواست پر ریمارکس دیئے کہ نیب کو سنے کے بغیر ضمانت منظور نہیں کی جاسکتی۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر نیب کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |