پیپلزپارٹی کوترقیاتی فنڈزدیےکوئی کھا نہیں سکتازعیم قادری

ایک پروجیکٹ پر ہی سارے فنڈز لگ رہے ہیں،عوام کوسہولت کم، تکلیف زیادہ ہے، بسرا


Monitoring Desk/staff Reporter December 22, 2012
ان دنوں فنڈکا جاری ہونا سیاسی رشوت ہے،محمودالرشید ’’تکرار‘‘میں عمران خان سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے جتنے بھی منصوبے ہیں وہ عوامی سہولت کے ہیں، اگر وزیراعظم کے دیئے فنڈز سے کسی کا بھلا ہو یا کسی علاقے میں ترقی ہوتی ہے تو ٹھیک ہے ۔

کبھی بھی کوئی ایم این اے یا ایم پی اے پیسہ کھا نہیں سکتا ۔ایکسپریس نیوزکے پروگرام'' تکرار''میں اینکر پرسن عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ سب سے پہلے اسکیمیں بتائی جاتی ہیں پھر ان کا تخمینہ لگتا ہے اور پھر فنڈز جاری ہوتے ہیں ۔پنجاب حکومت نے راجہ ریاض اور شوکت بسرا کو بلیک میل ہوکر سوادوارب روپے کے فنڈزجاری کئے ۔حکومت پنجاب نے پیپلزپارٹی کے ارکان کو فنڈز دیئے ہیں یہ روکے ہی نہیں جاسکتے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان کی زندگی تنگ کردی گئی ہے ۔تمام فنڈز روک لیے گئے سالانہ ترقیاتی فنڈز بھی نہیں ملے اور جو منصوبے زیرتکمیل تھے ان کے فنڈز بھی روک لیے گئے۔

10

جب ہم نے وزیراعظم سے کہا کہ جناب ہم پر رحم کریں ہم نے الیکشن میں جانا ہے عوام کا کوئی کام نہیں ہوسکا تو انھوں نے تین تین کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز کے طورپر جاری کئے ہیں۔جبکہ مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز کو بیس بیس کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔خواجہ آصف ،حمزہ شہبازشریف ،خواجہ سعدرفیق اور عابد شیر علی نے فی کس ایک ارب سے زائد کے فنڈز جاری کروائے ہیں ۔اگر لوکل باڈیز ہوتیں تو یہ سارے فنڈز ان کے ذریعے لگتے۔ پنجاب میں ایک ہی پراجیکٹ پر سارے فنڈز لگائے جارہے ہیں عوام کو سہولت کم اور تکلیف زیادہ ہے ۔

تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ جو کام لوکل باڈی کا ہے وہ ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کررہے ہیں ۔وزیروں کا کام تو پالیسی بنانا ہے، سڑکیں نالیاں بنانا نہیں ۔ن لیگ اور پی پی پی کی آپس میں دوڑ لگی ہوئی ہے۔ان دنوں فنڈکا جاری ہونا سیاسی رشوت ہے اور الیکشن سے قبل دھاندلی ہے ہم نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ اس کا نوٹس لے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں