کراچی آتشزدگی ہوٹل میں فائر سسٹم ناکارہ ہونے کا انکشاف

ہوٹل میں دھواں ختم کرنے والےآلات نہیں تھے اور زیادہ تر ہلاکتیں دھواں بھرجانے کے باعث دم گھٹنےسے ہوئیں، رپورٹ


ویب ڈیسک December 05, 2016
زیادہ تر ہلاکتیں عمارت میں دھواں بھرجانے کے باعث دم گھٹنےسے ہوئیں۔ فوٹو : اے ایف پی

گزشتہ شب نجی ہوٹل میں آتش زدگی سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہوٹل میں نصب فائر سسٹم ناکارہ تھا جس کی وجہ سے آگ نے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں ہوٹل میں فائرسسٹم ناکارہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کے گراؤنڈ فلور پر موجود کچن میں آگ حادثاتی طور لگی جب کہ ہوٹل میں ایمرجنسی ایگزیٹ گیٹ موجود تھے تاہم ہوٹل میں موجود لوگ افراتفری کے باعث دروازے استعمال نہ کرسکے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ہوٹل میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق ایمرجنسی الارم کام کررہے تھے تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی الارم کی آواز نہیں سنی، ہوٹل میں آگ بجھانے کے آلات تھے لیکن دھواں ختم کرنے والےآلات نہیں تھے لہذا زیادہ تر ہلاکتیں عمارت میں دھواں بھرجانے کے باعث دم گھٹنےسے ہوئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات شارع فیصل پر ہوٹل میں لگنے والی آگ کے باعث دم گھٹنے سے 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں