وانا میں دھماکا طالبان کمانڈر مارا گیا ڈرون حملے میں 4ہلاک
دھماکا واناکے رستم بازارمیں پھلوں کی منڈی میں کیا گیا،طالبان کمانڈرمولوی عباس سمیت 3ا فرادمارے گئے، 4زخمی بھی ہوئے
KARACHI:
وانامیں دھماکے سے طالبان کمانڈرسمیت3افرادمارے گئے۔
شمالی وزیرستان میں ایک مکان پرامریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں ایک امریکی جاسوس طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کاملبہ طالبان نے اپنے قبضے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان ایجنسی کے صدرمقام وانامیں رستم بازارمیں واقع پھلوں کی منڈی میں دھماکاہواجس کے نتیجے میں طالبان کمانڈرمولوی عباس سمیت 3 افراد ہلاک اور4افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کانشانہ منڈی میں واقع مولوی عباس کے بھائی جلیل کادفتربنا،دھماکے کے وقت مولوی عباس اس دفترمیں اپنے ساتھیوں سمیت موجودتھے اوروہ موقع پرہی ہلاک ہوگئے،کمانڈرمولوی عباس غیر ملکی شدت پسندوں سے تعلق کیلیے جانے جاتے تھے،وہ2007میں جنوبی وزیرستان کے اہم طالبان کمانڈرملا نذیرکی ازبک شدت پسندوںکیخلاف کارروائی کے دوران علاقہ چھوڑکرشمالی وزیرستان چلے گئے تھے۔چند ماہ قبل ہی وہ ملا نذیرکی جانب سے اجازت ملنے پرعلاقے میں واپس آئے تھے۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے قریب حیسوخیل میں ایک مکان پرامریکی ڈرون طیارے نے2میزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان مکمل تباہ ہوگیا،حملے میں4افرادہلاک ہوگئے۔حملے کے بعدبھی امریکی جاسوس طیاروں کی کئی گھنٹوں تک علاقے میں پروازجاری رہی۔
ادھرجنوبی ورستان کے علاقے اعظم ورسک کے مقام پرامریکی جاسوس طیارہ فنی خرابی کے باعث گرکرتباہ ہو گیا،طیارہ پہاڑوں کے اوپر نچلی پروازکررہاتھا،طیارے کاملبہ اعظم ورسک کے بازارمیں لایا گیاجس پرطالبان نے ملبے کواپنے قبضے میں لے لیا۔دریں اثنا گرکرتباہ ہونے والے ڈرون طیارے کی ساخت کے بارے میں متضادباتیں سامنے آرہی ہے، بعض ذرائع کاکہناہے کہ ڈرون پاکستانی ساختہ تھا جبکہ بعض ذرائع اسے امریکی ڈرون قراردے رہے ہیں۔