آرمی چیف سے چینی فوج کے کمانڈر کی ملاقات سلامتی امور پر تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کیلیے پاک فوج کی غیر متزلزل حمایت کا عزم دہرایا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 05, 2016
چینی جنرل نے پاک فوج کے شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ فوٹو؛ آئی ایس پی آر

چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل زاؤ زونگ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل زاؤ زونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چینی جنرل نے جنرل باجوہ کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل زاؤ زونگ نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں سمیت علاقائی امن و استحکام کے لیے کوششوں کی بھی تعریف کی جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کی سکیورٹی یقینی بنانے کا عزم دہرایا۔

ملاقات سے قبل جنرل زاؤ زونگ کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی جب کہ چینی جنرل نے پاک فوج کے شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں