وزارت خزانہ نے بجلی کی سبسڈی کیلیےمزید 10ارب روپے جاری کردیے
بجلی پر دی جانے والی سبسڈی رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ہی بجٹ مختص کردہ ہدف سے تجاوزکرگئی ہے۔
وزارت خزانہ نے بجلی کی سبسڈی کیلیے مزید10ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔ اس ضمن میں وزارت خزانہ حکام کے مطابق رواں مالی سال 2012-13میں اب تک بجلی کے شعبہ میں سبسڈی کی مد میں مجموعی طور پر ایک کھرب69ارب روپے فراہم کیے گئے۔
جبکہ گذشتہ5ماہ میں(نومبرتک) بجلی کے شعبہ کوسبسڈی کی مدمیں ایک کھرب29ارب روپے جاری کیے گئے علاوہ ازیں دسمبرکے دوران اب تک بجلی کے شعبے کو سبسڈی کی مد میں 40 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، حکومت نے بجٹ میں پاورسیکٹرکیلیے120ارب روپے مختص کررکھے ہیں اور بجلی پر دی جانے والی سبسڈی رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ہی بجٹ مختص کردہ ہدف سے تجاوزکرگئی ہے۔