کامیڈین کپل شرما کی نجی ٹی وی سے معاوضے کی سب سے بڑی ڈیل

معاہدے کے مطابق کامیڈین کو سالانہ 110 کروڑ کا معاوضہ دیا جائے گا۔


ویب ڈیسک December 05, 2016
معاہدے کے مطابق کامیڈین کو سالانہ 110 کروڑ کا معاوضہ دیا جائے گا،فوٹو : فائل

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما سے سونی ٹی وی نے معاہدے میں 2017 کے اوآخر تک توسیع کرلی جس کے بعد کامیڈین اب سالانہ 110 کروڑ روپے معاوضہ وصول کریں گے۔

کپل شرما کا شمار سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کامیڈین میں ہوتا ہے اوراپنے معروف کامیڈی شو''دی کپل شرما شو'' کی ایک قسط کا معاوضہ بھی 60 سے 80 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں لیکن اب ٹی وی چینل نے ان کے ساتھ معاہدے میں توسیع کرتے ہوئے بڑی ڈیل سائن کرلی ہے جس نے بڑوں بڑوں کو حیران کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی ٹی وی چینل نے کامیڈی شو''دی کپل شرما شو'' کی بہترین ریٹنگ پرکامیڈین کپل شرما کے ساتھ معاہدے میں 2017 کے اواخر تک توسیع کردی ہے جس کے ساتھ ساتھ ان کے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔ معاہدے کے مطابق کپل شرما کو سالانہ 110 کروڑ کا معاوضہ دیا جائے گا جس کے بعد کامیڈین کی سونی ٹی وی کے ساتھ ڈیل کوکسی بھی کامیڈی شو کی سب بڑی ڈیل قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کپل شرما کا کامیڈی شو''دی کپل شرما شو''کامیابی سے جاری ہے جس میں نامور اداکار اپنی فلموں کی تشہیر کرتے نظر آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں