ملکی بقا سے متعلق الطاف حسین کے خدشات حقیقی ہیں حق پرست ارکان سینیٹ
قائد متحدہ نے خطرات کی نشاندہی کرکے سیاسی بصیرت وحب الوطنی کاثبوت دیا
حق پرست ارکان سینیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و بقا پر منڈلانے والے خطرات کے بارے میں قبل از وقت اور ببانگ دہل نشاندہی کر کے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر اپنی سیاسی بصیرت اور ملک و قوم سے سچی حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے،
اپنے مشترکہ بیان میں انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ملک کی بقاء و سالمیت کے حوالے سے دیے گئے لیکچر میں الطاف حسین نے ملک پر منڈلانے والے خطرات اور اس تناظر میں ملک و قوم کے مستقبل کا جو تجزیہ پیش کیا ہے وہ حقیقت پسندانہ ہے، الطاف حسین نے ملک کی بقاء و سلامتی کے حوالے سے جن خدشات کا اظہار کیا ہے
انہیں نظر انداز کرنا اندھے کنویں میں چھلانگ لگانے کے مترادف ہوگا، ماضی میں بھی الطاف حسین نے ملک و قوم کی سلامتی کے حوالے سے اپنا موقف سچائی کے ساتھ ارباب اختیار و اقتدار اور عوام تک پہنچایا اور الطاف حسین کے بیان کردہ حقائق وقت کے ساتھ ساتھ درست ثابت ہوئے، ارکان سینیٹ نے کہاکہ ملک کی بقا و سلامتی پر آنچ آتے دیکھ کر الطاف حسین نے کسی قسم کی مصلحت اور نام نہاد سیاسی حکمت کا سہارا نہیں لیا
بلکہ تلخ حقائق قوم تک پہنچائے ہیں، سینیٹرز نے ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کی بقا و سلامتی اور ملک و قوم کو درپیش سنگین چیلنجز سے باہر نکالنے کے لیے متحد و منظم ہوجائیں۔