کالا شاہ کاکو کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک

ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا مال برآمد کرلیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک December 06, 2016
ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا مال برآمد کرلیا گیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

کالا شاہ کاکو کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک جب کہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق سیالکوٹ سے آنے والی مسافر بس میں ڈاکو مسافروں کے بھیس میں سوار ہوئے اور بس کو یرغمال بناکر لوٹ مار کا سلسلہ شروع کردیا تاہم اس حوالے سے پولیس کو اطلاع دی گئی تو ڈی پی او شیخوپورہ نے کالا شاہ کاکو کے قریب بھاری نفری کے ہمراہ بس کو گھیرا لیا جس کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہا اور اس دوران پولیس کی کی جوابی فائرنگ میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کےمطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا جب کہ اس دوران ان کا ایک ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا مال برآمد کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں