کرکٹ اکیڈمیزکا جال بچھانے کیلیے مربوط پلان تیار

ملتان ہائی پرفارمنس سینٹرکا جمعرات کوافتتاح، کراچی مرکزبھی رواں ماہ فعال ہوگا


Sports Reporter/Abbas Raza December 06, 2016
ملتان ہائی پرفارمنس سینٹرکا جمعرات کوافتتاح،کراچی مرکزبھی رواں ماہ فعال ہوگا ۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: ملک بھر میں کرکٹ اکیڈمیز کا جال بچھانے کیلیے مربوط پلان تیار کرلیا گیا، ملتان ہائی پرفارمنس سینٹر کا باضابطہ افتتاح 8 دسمبر کو ہوگا،کراچی میں قائم مرکز رواں ماہ کے آخر تک فعال ہوجائے گا، کوئٹہ اور راولپنڈی میں بھی بھرپور تیاریاں مکمل ہو گئیں، اسلام آباد، پشاور اور ایبٹ آباد میں منصوبے 2سال میں مکمل کرنے کی کوشش ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی مستقبل کے کھلاڑیوں کی کھیپ تیار کرنے کی مہم میں دور دراز کے علاقوں کو بھی شامل کرنے کی مہم شروع کرچکا ہے، دستیاب ٹیلنٹ کی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے ملک بھرمیں اکیڈمیزکا جال بچھانے کیلیے بھی بھرپور سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا،ملتان میں قائم ہائی پرفارمنس سینٹر جدید ترین سہولیات سے مزیئن ہے، وہاں انڈر19 اور قومی ویمنز ٹیموں کی کیمپس کا بھی انعقاد ہوچکا، بلوچستان،فاٹا،آزاد کشمیر اور اندرون سندھ کے دور دراز علاقوں سے ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم کے تحت سامنے آنے اور عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے انڈر 19میں جگہ نہ بنا پانے والے باصلاحیت کرکٹرز27نومبر سے یہاں ٹریننگ کررہے ہیں۔

ان میں 14 فاسٹ بولرز اور وکٹ کیپرز سمیت14بیٹسمین شامل ہیں،ملتان اکیڈمی کا باضابطہ افتتاح 8دسمبر کو چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور ریاض حسین پیرزادہ کرینگے،کراچی میں قائم ہائی پرفارمنس سینٹر رواں ماہ کے آخر تک فعال ہوجائے گا،کوئٹہ میں پچز تیار ہوچکیں،راولپنڈی میں تیاریاں ہورہی ہیں، اسلام آباد، پشاوراور ایبٹ آباد میں منصوبے 2سال میں مکمل کرنے کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔

دریں اثنا سینئر جنرل منیجر اکیڈمیز علی ضیاکا کہنا ہے کہ دوردراز علاقوں میں موجود بے پناہ ٹیلنٹ کو سامنے آنے کے مواقع نہیں ملتے تھے، اس لیے اکیڈمی اسٹاف نے خود ان نوجوانوں کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ،قریبی شہروں میں بہترین سہولیات فراہم ہونے تک انھیں موجود اکیڈمیزمیں تربیت کے مواقع فراہم کررہے ہیں، یہی نوجوان اپنے علاقوں میں جاکر دوسروں میں کرکٹ کا جنون بڑھانے کا ذریعہ بنیں گے، انھوں نے کہا کہ انڈر 19 تک کے کرکٹرز کو جدید کوچنگ،تربیت اور فٹنس کیلیے رہنمائی دے کر فرسٹ کلاس اور قومی ٹیم کیلیے اچھی کھیپ تیار ہو سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں