چینی سوشل میڈیا صارفین نے ٹرمپ کو ’’بیوقوف‘‘ قراردے دیا

چینی سوشل میڈیا صارفین نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا پران کے ٹویٹ پر طرح طرح کے جواب دیے


INP December 06, 2016
چینی سوشل میڈیا صارفین نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا پران کے ٹویٹ پر طرح طرح کے جواب دیے: فوٹو: فائل

چینی سوشل میڈیا صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے تائیوان کی رہنما سے ٹیلی فونک رابطے اورجنوبی بحیرہ چین سے متعلق بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں ''بیوقوف'' قرار دیتے ہوئے ان کے فرضی سفارتکاری علم کا مذاق اڑایا ہے۔

پیرکو چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک پیغام میں کہا کہ امریکا چین کے ساتھ جنوبی بحیرہ میں چین کے فوجی کمپلیکس کی تعمیرسے اتفاق نہیں کرتا اور تائیوان رہنما تسائی انگ سے رابطے کے بعد ٹرمپ نے مسلسل تائیوان اورجنوبی بحیرہ چین سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شروع کررکھی ہیں جس کے بعد چینی سوشل میڈیا صارفین نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا پران کے ٹویٹ پر طرح طرح کے جواب دیے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ '' ٹویٹر'' پرصارفین کا کہنا ہے کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پرپوسٹ وائٹ ہاؤس کے ترجمان یا امریکی کانگریس کی جگہ لے سکتی ہے؟ ، آپ کوکیا تکلیف ہے ہمیں اپنے جنوبی بحیرہ چین کے تعمیراتی کام سے متعلق آپ سے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں