ملک بھر میں بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار اورصنعتی پیداواربری طرح متاثرہورہی ہے۔


ویب ڈیسک December 22, 2012
غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار اورصنعتی پیداواربری طرح متاثرہورہی ہے۔فوٹو : فائل

ملک بھر میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے، جس پر عوام سراپا احتجاج ہیں،سردی کے موسم میں بجلی کے کم استعمال کے باوجود مسلسل 6، 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ لاہورسمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخواکے مختلف شہروں میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بارپھرشروع کردیا گیاہے،دوسری جانب سندھ کے مختلف شہروں حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ،نواب شاہ اورمیرپورخاص سیمت دیگرچھوٹے اوربڑے شہروں میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |