اقتصادی راہداری پاک چین مثالی تعلقات کی عکاس ہے سرتاج عزیز

وسائل کے درست استعمال، اقتصادی و معاشی ترقی، مساوی تعاون اورغیرامتیازی سلوک سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے، سرتاج عزیز


ویب ڈیسک December 06, 2016
پائیدار ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے سیاسی عزم، سنجیدگی اور قومی و صوبائی سطح پر مربوط تعاون جاری ہے، مشیرخارجہ: فوٹو : فائل

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ علاقائی تعاون اورتجربات سےاستفادے سے خطے میں ترقی واستحکام لایا جا سکتا ہے پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کےمثالی تعلقات کی عکاسی ہے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ علاقائی تعاون اورتجربات سےاستفادے کے ذریعے خطے میں ترقی و استحکام لایاجاسکتا ہے اور اس کی بہترین مثال پاک چین اقتصادی راہداری ہے جو دونوں ممالک کےمثالی تعلقات کی عکاسی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کا امن افغانستان میں امن سے مشروط

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بنیادی تعلیم، صحت اور سماجی استحکام سب کا حق ہے، غربت کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات ہماری توجہ کے منتظر ہیں، وسائل کے درست استعمال، اقتصادی و معاشی ترقی، مساوی تعاون اورغیرامتیازی سلوک سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے، پائیدار ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے سیاسی عزم، سنجیدگی اور قومی و صوبائی سطح پر مربوط تعاون جاری ہے ،اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کویقینی بنائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اقتصادی راہداری منصوبوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ

مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امدادکی بجائےتجارت کوترجیح دینےکی پالیسی پرعمل پیراہے کیوں کہ امداد تو ختم ہوسکتی ہے لیکن تجارت بڑھتی رہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں