تحریک انصاف میں شامل ہونیوالوں کیخلاف پنجاب حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہےعمران خان

آصف زرداری اورنوازشریف کرپشن میں خود ملوث ہیں تو وہ یہ مسئلہ کیوں حل کریں گے،عمران خان


ویب ڈیسک December 22, 2012
کرپشن اورٹیکس چوری جیسے مسائل پرقابوپالیا جائے تو پاکستان کوبیرونی امداد کی ضرورت نہیں، عمران خان فوٹو: این این آئی/ فائل

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کے خلاف پنجاب حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،نیب خود کہہ رہی ہے کہ4000ارب روپے کی سالانہ کرپشن اورٹیکس چوری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اورٹیکس چوری جیسے مسائل پرقابوپالیا جائے تو پاکستان کوبیرونی امداد کی ضرورت نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری اورنوازشریف کرپشن میں خود ملوث ہیں تو وہ یہ مسئلہ کیوں حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 67فیصدارکان پارلیمنٹ ٹیکس ہی ادا نہیں کرتے،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ن)کے لیڈروں کے پیسے باہربینکوں میں رکھے ہوئے اسی وجہ سے ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدرمیں ہونے والی کمی پرکوئی نہیں بول رہا کیوں کہ اس کے باعث ان کی بینکوں میں پڑی رقوم میں اضافہ ہورہاہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب بھی جنون کا مقابلہ پیسے سے ہواجنون ہمیشہ جیتا ہے اورپاکستانی قوم کا جنون انشااللہ یہ انتخاب ضرورجیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بندربانٹ کی سیاست جاری ہے جس نے منہ کھولا اس کو خرید لیا گیا،آصف زرداری اورنوازشریف کے مفادات ایک ہیں اوریہ دونوں اندرسے بھی ایک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |