بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا کی آخری رسومات ادا

جے للیتا کی موت پر ریاست میں 7 دن کا سوگ اور تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 06, 2016
جے للیتا کے انتقال پر ریاست میں 7 دن کا سوگ اور تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، فوٹو : فائل

بھارتی ریاست تامل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جے للیتا کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ کی آخری رسومات چنئی کے راجاجی ہال میں ادا کی گئیں جس میں ملکی نامور شخصیات کے علاوہ مقامی سیاسی رہنماؤں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی جب کہ ہندو روایات کے برخلاف جے للیتا کے جسد خاکی کو جلانے کے بجائے دفنایا گیا۔ آخری رسومات کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد راجا جی ہال میں موجود تھی جب کہ لوگوں کا ایک بڑا ہجوم ہال کے باہر بھی تھا۔

تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے نجی اسپتال میں 73 روز تک زیرعلاج رہنے والی جے للیتا گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسی تھیں جنہیں کئی ماہ سے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

جے للیتا کی موت پر ریاست میں 7 دن کا سوگ اور تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ اس دوران تمام سرکاری عمارتوں پر بھارتی پرچم بھی سر نگوں رہے گا۔

واضح رہے کہ جے للیتا کو 2014 میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جب کہ انہوں نے طبیعت کی ناسازی کے باعث وزیر اعلیٰ کے اختیارات اپنے نائب کو دے دیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |