سپیریم کورٹ کے فیصلے پرعمل ہوتا تو کراچی کے حالات بہترہوتےچیف جسٹس

ملک میں آئین اورقانون کے مطابق صاف،شفاف اورآزادانہ انتخاب ہوں گے تو حالات بہترہوجائیں گے،چیف جسٹس


ویب ڈیسک December 22, 2012
ججوں کی تعداد آبادی کے تناسب سے نہیں بڑھائی گئی جس کے باعث عدالتوں پرمقدمات کا بوجھ بڑھا،چیف جسٹس ۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ اگرسپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل ہوتا تو کراچی کے حالات بہت بہترہوجاتے۔


کراچی میں وکلا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا کہ ملک میں آئین اورقانون کے مطابق صاف،شفاف اورآزادانہ انتخاب ہوں گے توملکی حالات بہترہوجائیں گے۔


چیف جسٹس نے کہا کہ جوڈیشل پالیسی میں مزیدبہتری کی گنجائش موجودہے،ججوں کی تعداد آبادی کے تناسب سے نہیں بڑھائی گئی جس کے باعث عدالتوں پرمقدمات کا بوجھ بڑھا اورفیصلوں میں تاخیرہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوسستا اورفوری انصاف فراہم کرنا ضروری ہے جس کے لئے ججز مقدمات جلد نمٹانے کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت دیں۔


چیف جسٹس نے کہا کہ وکلاتحریک میں وکلا نے جو قربانیاں دیں وہ ہمیشہ یادرکھی جائیں گی اورکراچی کے وکلا نے اپنا خون دے کر اس تحریک کوکامیاب بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں