مخالفین کو ملک میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی عابد شیرعلی

دلائل سے ثابت کریں گے کہ عمران خان اوران کی ٹیم نے جھوٹ بولا، وزیر مملکت پانی و بجلی


ویب ڈیسک December 06, 2016
دلائل سے ثابت کریں گے کہ عمران خان اوران کی ٹیم نےجھوٹ بولا، عابد شیرعلی: فوٹو: فائل

وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ دلائل کے ساتھ کیس لے کر آگے بڑھیں گے جب کہ مخالفین کو ملک میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ مخالفین نے وزیراعظم نوازشریف پر ماضی میں بھی جھوٹے الزامات لگائے، عمران خان نے جھوٹ بول کرقوم کے 3 سال ضائع کیے، ہم دلائل کے ساتھ کیس لے کر آگے بڑھیں گے، دلائل سے ثابت کریں گے کہ عمران خان اوران کی ٹیم نے جھوٹ بولا جب کہ مخالفین کوملک میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

وزیرمملکت عابد شیرعلی نے کہا کہ اس کیس سے انشاء اللہ باعزت طریقے سے نکلیں گے، مخالفین کی کہانیاں ناکام ہوگئیں ہیں، ریلوے کی رکھوالی پر بلا شیخ رشید بیٹھا تھا، مجھے ہنسی آتی ہے جب شیخ رشید کرپشن کی بات کرتا ہے، پاکستان کی عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ان کی طرح وقت برباد نہیں کرنا چاہتے، ہم جانتے ہیں کہ کیس کے جلد ازجلد فیصلے آئیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |