دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کو پہلا دھچکا لیگ اسپنر یاسر شاہ ان فٹ

یاسر شاہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کی ہدایت کی ہے


ویب ڈیسک December 06, 2016
یاسر شاہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں جب کہ ڈاکٹرز نے انہیں 2 دن آرام کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ ان فٹ ہوگئے ہیں جس کے سبب وہ آسٹریلیا اے کے خلاف وارم اپ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

قومی ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں وہ کینگروز کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی لیکن اس سے قبل گرین کیپس 15 دسمبر کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل 8 دسمبر کو ایک وارم اپ میچ کھیلے گی تاہم قومی ٹیم کو حالیہ دنوں میں بیشتر ٹیسٹ میچز میں کامیابی سے ہمکنار کروانے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن کے دوران ان فٹ ہوگئے ہیں۔

یاسر شاہ پریکٹس کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں 2 دن آرام کی ہدایت کی ہے، جس کے سبب وہ وارم اپ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے تاہم پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت متوقع ہوسکے گی۔

واضح رہے گرین کیپس نے کینگروز کے دیس میں آج تک کوئی سیریز نہیں جیتی،32 ٹیسٹ میں سے صرف 4میں سرخرو ہوئے، گذشتہ تینوں ٹورز میں کلین سویپ کی خفت اٹھانا پڑی جب کہ قومی ٹیم نے آخری میچ 1995میں جیتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |