برازیل میں شادی کے روز شوہر کو سرپرائز دینے والی دلہن کا ہیلی کاپٹرگر کر تباہ

خاتون ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر اپنی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کی بچپن کی خواہش پوری کرنا چاہتی تھی


ویب ڈیسک December 06, 2016
خاتون ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر اپنی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کی بچپن کی خواہش پوری کرنا چاہتی تھی۔ فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

برازیل میں شادی کے روز شوہر کو سرپرائز دینے والی خاتون ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر تقریب میں شرکت کرنا چاہتی تھی تاہم ہیلی کاپٹر تقریب گاہ سے کچھ دوری پر گر کر تباہ ہوگیا اور دلہن سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں نیسمنٹو سلوا نامی خاتون اپنی شادی کے موقع پر ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر تقریب میں شرکت کرنے کی بچپن کی خواہش پوری کرنے کے ساتھ اپنے ہونے والے شوہر کو سرپرائز دینا چاہتی تھیں تاہم ہیلی کاپٹر شادی کی تقریب کے مقام سے کچھ دوری پر گر کر تباہ ہوگیا اور ہیلی کاپٹر میں سوال دلہن، اس کا بھائی، خاتون فوٹو گرافر اور پائلٹ ہلاک ہوگئے۔



خاتون کی شادی کی تقریب کا حصہ بننے والے 300 افراد میں سے صرف 6 لوگوں کو علم تھا کہ دلہن ہیلی کاپٹر کے ذریعے تقریب میں شرکت کریں گی تاہم تاخیر ہونے پر دلہا نے دلہن کو خود فون کیا تو کوئی جواب موصول نہ ہوا اور تشویش بڑھنے پر جب دلہن کے ہیلی کاپٹرسے آنے کا بھید کھلا تو معلوم ہوا کہ ہیلی کاپٹر تقریب کے مقام سے ایک میل کے فاصلے پر جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔



حکام کے مطابق غالب امکان ہے کہ بارش اور دھند ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر درخت سے ٹکرا کر گر کر تباہ ہوا تاہم نیشنل سول ایوی ایشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو یکم فروری 2017 تک استعمال کرنے کی اجازت تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔