پنجاب میں گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ انتظامی نہیں سیاسی ہے مشیرپیٹرولیم

پنجاب میں جتنی گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے کسی اور صوبے میں نہیں،ڈاکٹرعاصم حسین


ویب ڈیسک December 22, 2012
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پرکوئی دباؤ نہیں۔ منصوبے کی تکمیل کے لئے ایران 50کروڑ ڈالر دے گا،عاصم حسین فوٹو: فائل

RAWALPINDI:

مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نےکہا ہے کہ پنجاب میں ہونے والی گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ انتظامی نہیں سیاسی ہے۔


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ملک بھر میں توانائی کا بحران ہے لیکن پنجاب کی صنعتیں زیادہ گیس بحران کا شکار ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں جتنی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے کسی دوسرے صوبے میں نہیں لیکن یہ بحران انتظامی وجوہات کی وجہ سے نہیں بلکہ سیاسی نوعیت کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ توانائی برابری کی سطح پر تقسیم ہونی چاہئے۔


مشیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پرکوئی دباؤ نہیں۔ منصوبے کی تکمیل کے لئے ایران 50کروڑ ڈالر دے گا، پائپ لائن کا کچھ حصہ ہم اور کچھ ایران بنائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں