کوئی ساتھ دے یا نہ دے دہشتگردوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے اسفندیار ولی
عوامی نیشنل پارٹی نےجمہوریت اور دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ قربانیاں دیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ بشیر بلور کی شہادت سے دہشتگردی کے خلاف ہماری جدوجہد ختم نہیں ہوگی۔
سینیئر وزیر خیبرپختونخوا بشیر احمد بلور کی شہادت پر ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نےکہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کسی ذاتی مفاد کی غرض سے ملک کے لئے قربانیاں نہیں دے رہی بلکہ ان کی جماعت دہشتگردی کی سوچ کے خلاف ہے۔ اے این پی کا ہر کارکن مرتے دم تک دہشتگردی کے خلاف ڈٹ کرمقابلہ کرے گا، کوئی ساتھ دے یا نہ دے دہشتگردوں کا آخری وقت تک مقابلہ کریں گے۔
وزیراطلاعات خبیرپختونخوا میاں افتخار حسین نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بشیراحمد بلوراورانہیں دہشت گردوں کی جانب سے ہروقت دھمکیاں ملتی رہتی تھیں۔ دہشت گرد اے این پی کی قیادت کو نشانہ بنارہے ہیں اس موقع پر اے این پی کے کارکن صبر اور استقامت سے کام لیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ بشیر بلور کی شہادت ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔ دہشتگرد ایسے لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں جو ان کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے عوام کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی نےجمہوریت اور دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ قربانیاں دیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے لیکن بزدل دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
وزیر ریلوے غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ بشیر بلور نے کبھی سیکیورٹی کی پرواہ نہیں کی، انہوں نے دہشتگردوں کے سامنے نہ جھکنے کا عزم کیا تھا اور وہ آخر وقت تک اس عزم پر قائم رہے، بشیر بلور کی قربانی دہشتگردوں کے خلاف ہمارے حوصلے کو پست نہیں بلکہ مزید مضبوط کرے گی۔