میکسیکو کی بیوٹی کوئن پراسرار طور پر جل کر ہلاک

پالیٹ گونزالیز نے گزشتہ کچھ عرصے سے شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے گمنامی کی زندگی گزارنا شروع کردی تھی۔


ویب ڈیسک December 06, 2016
پالیٹ گونزالیز نے گزشتہ کچھ عرصے سے شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے گمنامی کی زندگی گزارنا شروع کردی تھی۔ فوٹو:فائل

میکسیکو کی 2015 میں بیوٹی کوئن رہنے والی خواجہ سرا ماڈل پالیٹ گونزالیز کو نسلی تعصب کا نشانہ بناتے ہوئے جلانے کے بعد ہلاک کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ماڈل پالیٹ گونزالیز نے گزشتہ کچھ عرصے سے شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے گوشہ گمنامی کی زندگی گزارنا شروع کردی تھی جس پر ان کے اہلخانہ اور دوستوں نے سوشل میڈیا پر ان کی تلاش کے لئے مہم بھی چلائی تاہم ان کی جلی ہوئی لاش میکسیکو کے شہر سیلایا سے ملی۔ ڈی این اے رپورٹ میں لاش کی شناخت ماڈل پالیٹ گونزالیز سے ہوئی جن کی موت بری طرح جلنے سے واقع ہوئی۔

دوسری جانب خواجہ سراؤں کے حقوق کی تنظمیم کی صدر مارا جاؤ سینچیز نے دعویٰ کیا ہے کہ پالیٹ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جلایا گیا ہے تاکہ اس کی لاش کی شناخت نہ ہوسکے جب کہ اس طرح کی بربریت خواجہ سراؤں کی کمیونٹی سے نفرت کا اظہار ثابت کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں