یورپ کے پروفیشنل فٹبالرز پاکستان کا دورہ کریں گے
انٹرنیشنل الیون اور گرین شرٹس میں میچزکا انعقاد ہوگا، لیگ کرانے کا منصوبہ،آئندہ ماہ رجسٹریشن شروع کی جائے گی
انگلینڈ اور یورپ کے معروف پروفیشنل فٹبالرز پاکستان کا دورہ کریں گے،اس موقع پرانٹرنیشنل فٹبال الیون اورپاکستان ٹیم کے درمیان میچز کا بھی انعقاد کیا جائیگا، اس کا مقصد برطانیہ اور امریکا کی طرح پاکستان میں بھی فٹبال کے فروغ کیلیے مختصر طرزکی لیگ متعارف کرانا ہے جس میں 5 اے سائیڈ، 6 اے سائیڈ اور7 اے سائیڈ فٹبال شامل ہے، اس امرکا اظہار گزشتہ25 برس سے انگلینڈ، ویلز، اسکاٹ لینڈ، ناردرن آئر لینڈ، آئرلینڈ اورا مریکا میں مختصر طرز کی فٹبال کوفروغ دینے میں مصروف لیشیئر لیگ کے نمائندہ ٹم اولینرشا نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کی رہائش گاہ پرتعارفی تقریب میں نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ٹم اولینرشا نے کہاکہ پاکستان میں فٹبال کی عوامی مقبولیت کے پیش نظر 5 اے سائیڈ،6 اے سائیڈ اور7 اے سائیڈ کا کھیل اسے مزید دوام بخشنے میں مدد دے گا،اس حوالے سے بیرون ملک فٹبال لیگ کھیلنے والے پاکستانی فٹبالرز کی خدمات حاصل کرکے9 رکنی ٹیم کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے، ان میں پاکستان کے سابق قومی کپتان اور امریکا میں فٹبال لیگ کھیلنے والے انٹرنیشنل فٹبالرکلیم اللہ کے ساتھ یوسف علی، حسن بشیر، عدنان اطہر، عادل محمد، سعد اللہ ، صدام حسین اور جواد بھی شامل ہیں جبکہ جنوری سے ملک بھرمیں لیگ کی رجسٹریشن کا آغاز ہونے جارہا ہے۔
ٹم اولینرشا نے کہا کہ فیفا کے مطابق پاکستان میں فٹبال کھیلنے والوں کی تعداد30 لاکھ کے لگ بھگ ہے، مختصر طرز کی لیگ سے ملک میں نہ صرف ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ ان کوبیرون ملک جاکرکھیلنے اورانٹرنیشنل فٹبالربننے کے مواقع بھی میسرآئیں گے، مزید براں لیگ سے وابستہ فٹبالرز کو غیرملکی یونیورسٹیزمیں تعلیم حاصل کرنے اورملک سے باہرجاکر روزگارسے مستفید ہونے کی سہولت بھی حاصل ہوسکے گی، اس کے ساتھ مقامی فٹبالرزکوغیرملکی کوچز سے تربیت کے حصول کا بھی موقع بھی ملے گا، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں 5اے سائیڈ،6 اے سائیڈ اور7 اے سائیڈ فٹبال کیلیے انفرااسٹرکچر موجود ہے جبکہ اس ضمن میں لیشیئر لیگ جدید طرز کی ٹیکنالوجی اور دیگرسہولیات فراہم کرے گی، علاوہ ازیں پاکستان بھرمیں ایک ہزارکے لگ بھگ فٹبال پچز بھی بنائی جائیں گی، فی الحال لیگ کے مقابلے ملک میں دستیاب گراؤنڈز پر ہی کرائے جائیں گے۔
دریں اثنا لیشیئر لیگ کی لانچگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر بیلنڈا لوئس نے کہا کہ برطانیہ کی طرح پاکستان میں بھی کرکٹ کو مقبولیت توحاصل ہے لیکن یہ امر خوش آئند ہے کہ برطانیہ میں مقبول عام فٹبال پاکستان میں بھی مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے، پاکستان میں 5 اے سائیڈ،6 اے سائیڈ اور7 اے سائیڈ فٹبال ملک میں نئے ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کواجاگر کرنے اور ان کو بہتر مواقعوں کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگی، تقریب سے برٹش بزنس سینٹر کے شیخ حماد امجد نے بھی خطاب کیا، تقریب میں سابق چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو اور سابق ٹیسٹ کپتان عامرسہیل ودیگر بھی موجود تھے۔