فٹبال ورلڈ کپ 2014 برازیلین تعمیراتی ٹھیکوں میں گڑبڑ کا انکشاف

معاہدے پانے کیلیے فرمز کا گٹھ جوڑ، کئی آفیشلز کی حکام سے مشروط تعاون پر آمادگی


AFP/Sports Desk December 07, 2016
ریو ڈی جنیرو کے سابق گورنر سرجیو کیبرال بھی گذشتہ ماہ گرفتار ہونیوالے ان افراد پر شامل تھے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: تعمیراتی کمپنی نے اعتراف کیاکہ فٹبال ورلڈ کپ 2014 کیلیے معاہدوں میں فکسڈ بڈنگ کیلیے' گٹھ جوڑ' کیا گیا تھا، یہ انکشاف برازیلین حکام نے گذشتہ دن کیا۔

ریاستی اینٹی ٹرسٹ حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے تانے بانے ماضی میں پیٹروبارس کرپشن اسکینڈل سے بھی ملتے ہیں، جس میں کئی برازیلین سیاستدان ملوث پائے گئے تھے، ایڈمنسٹریٹو اکنامک ڈیفنس کونسل (سی اے ڈی ای ) نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انھیں ورلڈ کپ اسٹیڈیمز کے تعمیراتی کام کے حوالے سے کم از کم پانچ عوامی کالز کے شواہد ملے ہیں، جس کا تعلق ''کارٹل'' سے ہے۔

تعمیراتی کمپنی آندرید گوئٹریز نے حکام سے تحقیقات میں تعاون کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس کے بعد اس میں مزید انکشافات ہوتے چلے گئے، ان میں ریو ڈی جنیرو کے مشہور ماریکانا اسٹیڈیم سے لیکر دیگر تزئین و آرائش کے معاہدے بھی شامل ہیں، ورلڈ کپ اسٹیڈیم معاملے میں تعمیراتی فرمز نے 2007 اور 2011 کے درمیان معاہدے پانے کیلیے باہمی طور پر گٹھ جوڑکیا تھا، سی اے ڈی ای کی تحقیقات میں دیگر پانچ کمپنیوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں، جس میں اوڈیربریکٹ بھی شامل ہے۔

یہ بھی شبہ ظاہر کیاگیا ہے کہ مذکورہ فرمز نے بڈز کیلیے اپنی پیشکشوں کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر بھی کیا تھا، ذرائع کے مطابق کمپنی کے موجودہ اور سابقہ 77 ایگزیکٹیوز نے تفتیش کاروں سے تعاون کرنے پر نرم سزا پر معاملات طے کرلے ہیں، وہ حکام سے تعاون کرنے پر آمادہ ہیں۔

واضح رہے کہ ریو ڈی جنیرو کے سابق گورنر سرجیو کیبرال بھی گذشتہ ماہ گرفتار ہونیوالے ان افراد پر شامل تھے، جن پر منی لانڈرنگ اور رشوت لینے کے الزامات عائد ہوئے تھے، ان پر یہ بھی الزام عائد کیاگیا ہے کہ انھوں نے ماریکانا سمیت عوامی منصوبوں کے ٹینڈر دینے میں 64 ملین ڈالرز کی رقم غبن کی تھی، سی اے ڈی ای اینٹی ٹرسٹ کورٹ مذکورہ کمپنیوں کو قصوروار پانے پر ان کی آمدنی کے پانچویں حصے کے مساوی رقم کا جرمانہ عائد کرسکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں