سندھ میں پلی بارگین کرنے والے ملازمین برطرف کرنے کا حکم

460 ملازمین رقوم واپس کرنے پربحال ہوئے، سپریم کورٹ نے رپورٹ مسترد کردی

حکومت سندھ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے بحال کیے گئے تمام ملازمین کو برطرف کرنے کا کہا۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI:
سپریم کورٹ نے کرپشن کے ملزمان کی طرف سے رقم کی رضاکارانہ واپسی کے بعد انہیں بری کرنے کے چیئرمین نیب کے اختیار کے بارے میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران حکومت سندھ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے بحال کیے گئے تمام ملازمین کو برطرف کرنے کا کہا ہے۔


چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں بینچ نے منگل کو مقدمے کی سماعت کی۔ حکومت سندھ نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا ہے کہ 14 محکموں کے 460 ملازمین کیخلاف کرپشن کے مقدمات درج ہوئے تھے، ان ملازمین کی طرف سے رقم کی رضاکارانہ واپسی کے بعد بحال کیا گیا۔
Load Next Story