ایتھنز پاکستانیوں کاگھروں کومسمار کرنے اور تشدد کیخلاف احتجاج

جلوس میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت،متعصبانہ رویے کے خلاف نعرے


July 26, 2012
جلوس میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت، متعصبانہ رویے کے خلاف نعرے۔ فوٹو اے ایف پی

ایتھنزکے نواحی علاقے میندی میں گزشتہ دنوں پاکستانیوںاوربھارتی شہریوں کے خلاف ہونیوالے پرتشدد متعصبانہ عمل میں پاکستانیوں کے 11 گھروں میں توڑ پھوڑکی گئی اور قیمتی سامان چرانے کے علاوہ گھروںمیںموجود پاکستانیوں کوتشدد کانشانہ بنایا گیا،

مقامی پولیس کے رویے اورمتعصبانہ وانتہاپسندانہ واقعے کے خلا ف میندی میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ایک احتجاجی جلوس نکالا،جس میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کرکے تعصب کیخلاف آواز بلند کی ۔ جلوس میں پاکستانیوں کی تنظیموں کے علاوہ یونانی تعصب مخالف جماعت،لیفٹ کولیشن اتحاد سیرزا کے کارکنان، کمیونسٹ پارٹی کے نمائندوں کے علاوہ انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں اورتارکین وطن کی تنظیموں کے نمائندوںنے بھی شرکت کی جنھوں نے پاکستانی تارکین وطن کے خلاف ہونے والی پرتشدد کارروائیوںکی سخت مذمت کی۔میندی کے مرکز سے شروع ہونے والے جلوس نے مقامی بلدیہ کے دفتر اورپولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا،

پاکستانیوں نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر متعصبانہ ، انتہاپسندانہ،نیونازی نظریات کیخلاف نعرے درج تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں