صوبائی وزیر بشیر بلور کی شہادت پر ملک بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
اے این پی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ جنازے میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے۔
سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی شہادت پر وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ملک بھر میں کل سوگ کا اعلان کر دیا اور کہا کہ اس موقع پر تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم سر نگوں رہے گا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے بھی صوبے بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا اور اس موقع پر قومی پرچم تمام سرکاری عمارتوں پر سر نگوں رکھا جائے گا۔ پشاور اے این پی نے بھی صوبے میں10 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا، بشیر بلور کی نمازہ جنازہ کل دوپہر 2 بجے آرمی اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی اور انہیں سید حسن پیر کے قریب زاتی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا، اے این پی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ جنازے میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے۔
پشاور کی مرکزی تنظیم تاجران نے بھی صوبے میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، کوئٹہ اے این پی کی جانب سے کوئٹہ میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا گیا، اے این پی پنجاب نے بھی کل صوبے بھر میں سوگ کا اعلان کر دیا۔
ادھر اے این پی سندھ نے بھی 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور اے این پی سندھ کے ترجمان نے پارٹی کے کارکنان کو صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے پر امن رہنے کی اپیل کی۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔