امید ہے ہمیں انصاف ملے گا اور کسی طالع آزما کی ضرورت نہیں رہے گی شیخ رشید

جب گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلتا تو اسے ٹیڑھا کرنا پڑتا ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ


ویب ڈیسک December 07, 2016
جب گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلتا تو اسے ٹیڑھا کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز قابل ہیں اس لئے امید ہے کہ انہیں انصاف ملے گا اور کسی طالع آزما کی ضرورت نہیں رہے گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فرانس،اٹلی، برطانیہ اور کوریا سمیت ساری دنیا میں لوگ عزت کے لیے استعفے دے رہے ہیں لیکن سارا مسئلہ 12 ملین درہم کا ہے اور جب گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلتا تو اسے ٹیڑھا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سارے ججز قابل ہیں، امید ہے کہ ثبوت اور تابوت سپریم کورٹ سے نکلیں گے اور کسی طالع آزما کی ضرورت نہیں رہے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سراج الحق کی عزت کرتا ہوں مگر انہیں قوم اور عوام کے ساتھ چلنا چاہئے، پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کے قیام کی کبھی حمایت نہیں کریں گے کیونکہ وہ خود نورخان کمیشن کےرکن تھے لیکن اس کا آج تک فیصلہ نہیں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں