دلیپ کمار کی طبیعت خراب اسپتال داخل

دلیپ صاحب نے دائیں پاؤں میں سوجن کی شکایت کی جس پر انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا ہے، سائرہ بانو


ویب ڈیسک December 07, 2016
امید ہے کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہوگی اور میں انہیں ان کی سالگرہ سے پہلے گھر لے جاؤں گی، اہلیہ سائرہ بانو۔ فوٹو؛ فائل

برصغیرکے ممتاز اداکاراورکروڑوں دلوں پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے معروف اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں آج صبح ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی نگرانی میں ان کی دیکھ بھال جاری ہے۔ دلیپ کمار کی بیگم سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار معمول کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر کے پاس جاتے رہتے ہیں لیکن انہوں نے دائیں پاؤں میں سوجن کی شکایت کی جس پر انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا ہے کیونکہ دلیپ کی طبیعت کے حوالے سے میں کافی حساس ہوں جب کہ انہوں نے کھانسی اور زکام کی بھی شکایت کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : دلیپ کمارکی طبیعت ایک بارپھربگڑگئی، اسپتال داخل

سائرہ بانو کے مطابق دلیپ کمار کی حالت اب بہتر ہے تاہم ڈاکٹرز ان کا معائنہ کررہے ہیں،امید ہے کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہوگی اور میں انہیں ان کی سالگرہ سے پہلے گھر لے جاؤں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شہنشاہ جذبات دلیپ کمارطبیعت بہترہونے پراسپتال سے فارغ

واضح رہے کہ دلیپ کمار 2 دن بعد اپنی نے 94 ویں سالگرہ منائیں گے جب کہ اداکار نے اپنی اداکاری سے تقریبا نصف صدی تک برصغیر کی فلمی دنیا پر حکمرانی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں