پانامہ لیکس میں ہم نے اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ پکڑوا دی ہے خورشید شاہ

وزیر خارجہ نہ ہونے کے وجہ سے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ متاثر ہو رہا ہے، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک December 07, 2016
وزیر خارجہ نہ ہونے کے وجہ سے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ متاثر ہو رہا ہے، قائد حزب اختلاف۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس میں ہم نے اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ پکڑوا دی ہے جب کہ 4 مطالبات ایسے نہیں جس سے کوئی سیاسی مقصد حاصل کیے جارہے ہوں۔

اسلام آباد میں خورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو مسئلہ کشمیر پر واضح پالیسی اپنانی چاہیے اور اسے پارلیمانی اور عوامی سیاست کا مرکز بنانا چاہیے ، جب بھی کوئی آمر آیا اس نے آمرانہ سفارت کاری کی ہے لیکن پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر کشمیر کے مسئلہ پر آواز اٹھائی ہے جب کہ ہم پارلیمنٹ کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بدلتی پالیسی نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ہے اور وزیر خارجہ نہ ہونے کے وجہ سے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ متاثر ہو رہا ہے، اگر ہمارا وزیر خارجہ ہوتا تو بھارت میں پاکستان کی سبکی نہ ہوتی جب کہ اقوام متحدہ اپنی ہی قراردادوں پر عمل درآمد کیوں نہیں کرا رہی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پانامہ لیکس میں ہم نے اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ پکڑوا دی ہے جب کہ ہمارے بہت سادے مطالبات ہیں جو پاکستان کے فائدے کے لئے ہیں اور 4 مطالبات ایسے نہیں جس سے کوئی سیاسی مقصد حاصل کیے جارہے ہوں لہذا حکمرانوں کو پیپلز پارٹی کے مطالبات تسلیم کرنے میں ہچکچاہٹ کیوں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف موقف اختیار کیاہے اور اس کے خلاف خلاف کمیٹی بھی بنائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں