جسٹس میاں ثاقب نثار نئے چیف جسٹس آف پاکستان مقرر

جسٹس ثاقب نثار 30 دسمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے


ویب ڈیسک December 07, 2016
جسٹس ثاقب نثار ایوان صدر میں اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے. فوٹو: فائل

جسٹس میاں ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کردیا گیا ہے۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس میاں ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کر دیا ہے۔ وزارت قانون نے جسٹس ثاقب نثار کی تقرری کا نوٹی فکیشن صدر ممنون حسین کی منظوری سے جاری کیا۔ جسٹس میاں ثاقب نثار رواں ماہ 30 دسمبر کو ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور 17 جنوری 2019 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی رواں ماہ کی 30 تاریخ کو اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں