لاہور میں ینگ ڈاکٹرز آپس میں گتھم گتھا ایک دوسروں پر مکوں کی بارش

ینگ ڈاکٹروں کے درمیان جھگڑا گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کے دوران ہوا


ویب ڈیسک December 07, 2016
مری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس سے ٹریفک جام ہو گئی، فوٹو: ایکسپریس نیوز

ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج کے دوران ڈاکٹرز آپس میں ہی لڑپڑے اور ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نےسینٹرل انڈکشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے، لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے سروسز اسپتال سے ریلی نکالی اور گورنر ہاؤس کے سامنے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے دھرنا دے دیا جہاں ڈاکٹرز کے 2 گروپ آپس میں ہی گھتم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی۔

راولپنڈی میں بھی تینوں الائیڈ ہسپتالوں کے ینگ ڈاکٹروں نے اسپتالوں میں دو گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال کی اور مری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس سے ٹریفک جام ہو گئی، فیصل آباد میں بھی ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث وارڈز میں کوئی بھی ڈاکٹرز میسر نہ ہونے سے مریضوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا جب کہ ینگ ڈاکٹروں نے حکومت کو 15 دسمبر تک تمام مطالبات ماننے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے.

واضح رہے کہ سنٹرل ایڈکیشن کی پالیسی کے تحت پوسٹ گریجویٹ ٹرینی کی تعیناتی سیکرٹری ہیلتھ کے سپرد کردی گئی ہے، اس کے علاہ سیٹوں کے مساوی ہی ہاؤس جاب ہوں گی جو ینگ ڈاکٹرز کو قبول نہیں کیونکہ اس سے بہت سے ینگ ڈاکٹرز ٹریننگ سے محروم رہ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں