جماعت اسلامی نے برمی مسلمانوں کیلیے فنڈ قائم کردیا

عالمی برادری مسلمانوں کے تحفظ کے لیے برما کی حکومت پر دبائو ڈالے، منور حسن


July 26, 2012
عالمی برادری مسلمانوں کے تحفظ کے لیے برما کی حکومت پر دبائو ڈالے، منور حسن ۔ فوٹو ایکسپریس

KARACHI: امیرجماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے اورعالمی برادری خصوصاً مسلمان ممالک کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفارتی سطح پربرما سے شدید احتجاج کریں اور مسلمانوں کے تحفظ اور انہیں بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنے کے لیے وہاں کی حکومت پر دبائو ڈالیں،اس وقت برما اور بنگلہ دیش کی سرحد پر لاکھوں برمی مسلمان کسمپرسی کی حالت میں بے یارومدد گار پڑے ہیں،

انہیں مالی تعاون کی شدید ضرورت ہے ۔ جماعت اسلامی نے ان کے لیے فنڈ قائم کردیاہے ،اہل خیر اس کار خیر میں آگے بڑھیں اور اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کے لیے اس فنڈ میں نقد رقوم جمع کرائیں ۔ انھوں نے یہ بات برما سے آئے ہوئے مسلمانوں کے تین رکنی وفد سے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں کہی۔منورحسن نے کہاکہ برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سن کر روح کانپ اٹھتی ہے،

پوری دنیا میں مسلمانوں پر روح فرسا مظالم ڈھائے جارہے ہیں لیکن برما میں ہونے والے مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،حکومت اور فوج کی سرپرستی میں یہ سب کچھ ہورہاہے، عالمی میڈیا ، یو این او سمیت انسانی حقوق کی ٹھیکیدار بین الاقوامی تنظیمیں جو جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی شور مچاتی ہیں ،اور مسلمان حکمرانو ں نے ان مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں