انڈے کی قیمت13052 روپے فی درجن پر جاپہنچی

گزشتہ ہفتے ایل پی جی،لہسن،بریڈ،کیلے،گندم،آٹا،ٹماٹر، آلو، آٹے اور دال چنابھی مہنگی


Kamran Aziz December 22, 2012
ملک میں انڈے کے اوسط نرخ 7.49فیصد کے اضافے سے 130.52 روپے فی درجن ہوگئے۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

ملک میں گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا، 20دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے میں حساس قیمتوں کا اشاریہ (ایس پی آئی) 0.03 فیصد کے اضافے سے 187.67 کی سطح پرآگیا۔

جو 13 دسمبر کو 187.61 رہا تھا تاہم سالانہ بنیادوں پر انفلیشن میں 7.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اس دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 13 میں کمی اور 29 اشیاکے دام پرانی سطح پر برقرار رہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ اضافہ انڈوں کی قیمت میں ہوا، ملک میں انڈے کے اوسط نرخ 7.49فیصد کے اضافے سے 130.52 روپے فی درجن ہوگئے۔

4

ایل پی جی (گھریلوسلنڈر) 2.84 فیصد، لہسن 2.4 فیصد فی کلوگرام، جلانے کی لکڑی1.43فیصد فی 40کلو گرام، بریڈ سادہ (340تا400گرام) 1.03فیصد مہنگی ہوگئی جبکہ کیلے، گندم، ٹماٹر، آلو، آٹے اور دال چنا کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، اسی طرح 20 دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے میں نمایاں کمی زندہ مرغی کی قیمت میں3.39فیصد فی کلوگرام ہوئی جبکہ چینی، سرخ مرچ پسی ہوئی (کھلی)، پیاز، گڑ، دال ماش، دال مونگ، ویجیٹیبل گھی (کھلا)، ویجیٹیبل گھی (ٹن)، پکانے کاتیل (ٹن) دال مسور، باسمتی ٹوٹا چاول اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |