ایمریٹس پشاور کیلیے 2اضافی پروازیں شروع کریگی

ان اضافی پروازوں کو متعارف کرانے کے بعد ایئر لائن کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 5 ہو جائیگی


Business Desk December 23, 2012
یکم فروری 2013سے ایئر لائن اپنی موجودہ 3 ہفتہ وار پروازوں کے علاوہ پشاورکیلیے2 مزید پروازیں شروع کریگی. فوٹو: فائل

پاکستان میں پہلے سے قائم اپنی اچھی پوزیشن کے ساتھ سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بین الاقوامی ایئر لائن ایمریٹس نے ملک میں اپنے آپریشن میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

یکم فروری 2013سے ایئر لائن اپنی موجودہ 3 ہفتہ وار پروازوں کے علاوہ پشاورکیلیے2 مزید پروازیں شروع کریگی، پروازوں میں اضافے کا مقصد ملک کے شمالی علاقے میں اپنے بڑھتے ہوئے کسٹمرز کو سہولتیں اور اس راستے پر اضافی کارگو کی سہولت فراہم کرنا ہے، ان اضافی پروازوں کو متعارف کرانے کے بعد ایئر لائن کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 5 ہو جائیگی اور ایمریٹس کی پاکستان کیلیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 56 ہوجائیگی۔

ایمریٹس کی پہلی اضافی فلائٹ EK636ہر بدھ کو دبئی سے صبح 2 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوا کرے گی اور صبح 6 بج کر 30 منٹ پر پشاور پہنچے گی اور پشاور سے EK637 اسی دن صبح 8 بج کر 10 منٹ پر دبئی کیلیے روانہ ہوا کرے گی، ایمریٹس کی دوسری اضافی فلائٹ EK636 ہر جمعہ کو دبئی سے صبح 8 بجے پشاور پہنچے گی اور EK637پشاور سے صبح 9 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہوگی اور دوپہر 12 بج کر 5 منٹ پر دبئی پہنچے گی۔ ایمریٹس کے نائب صدر برائے پاکستان خالد بردان نے کہا کہ ایمریٹس 1998 سے پشاور کیلیے سروس فراہم کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں