کسی سہارے کے بغیر آگے بڑھ رہی ہوںسونم کپور

خواہش ہے کہ بالی وڈ کے تینوں خان میرے ساتھ ایک ہی فلم میں کردار ادا کریں۔


Net News December 23, 2012
عامر خان کی زیر ہدایت بننے والی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں، سونم کپور۔ فوٹو : فائل

بالی ود اداکارہ سونم کپورنے کہاہے کہ کسی سہارے کے بغیر آگے بڑھ رہی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ میری پرفارمنس ہی اصل شناخت ہے ۔ڈیڈی کے حوالے کی کبھی ضرورت نہیں پڑی ۔

اداکارہ نے کہا کہ پہلے بھی محنت کی اور اپنا کام کرکے دکھایا اب پھر محنت کروں گی اور اپنے کام کی بنیاد پر آگے بڑھوں گی ۔

2

انھوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ دلی خواہش رکھتی ہیں کہ تینوں عظیم خانوں کے ہمراہ فلموں میں جلوہ گر ہوں اور یہی نہیں بلکہ تمنا تو یہ ہے کہ یہ تینوں ایک ہی فلم میں ان کے ساتھ کردار ادا کریں تاہم یہ اگر ممکن نہ ہو تو پھر جس کے ساتھ بھی موقع ملے گا وہ فوری طور پر اپنی خدمات پیش کردیں گی وہ چاہتی ہیں کہ عامر خان انھیں ڈائریکٹ کریں جو کہ میری پسندیدہ فلم تارے زمین پر پیش کرچکے ہیں انھوں نے کہا کہ وہ انھیں بطور ڈائریکٹر بہت بلند درجہ دیتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں